ہیڈلائنز


حکومت چل کیسے رہی ہے؟؟؟

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی اور مردم شماری نا ہوئی تو آئندہ الیکشن ہوتے نظر نہیں آتے،چیف جسٹس نے برہمی کا اطہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آتا کہ حکومت چل کیسے رہی ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور چیف جسٹس انور ظہیر جمالی پر مشتمل بنچ نے ازخود نوٹس کی سماعت کی تو حکومت کی وکالت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا کہنا تھا کہ یہ حساس معاملہ ہے اور مردم شماری کی ساکھ کے لئےضروری ہے کہ فوج اس معاملے میں شامل ہو،جس پر چیف جسٹس برہم ہو گئے اور کہا کہ کیا حکومت کی اپنی کوئی ساکھ نہیں جو فوج کی ساکھ کی ضرورت ہو،مردم شماری کرنی ہے کوئی جنگ تو نہیں لڑنی جو فوج کی ضرورت ہو۔چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیا بات ہوئی کہ جس معاملے کو ٹالنا ہو اسے حساس کہہ کر ٹال دیا جاتا ہے۔کل کو عدالت میں درخواست آ جائے گی کہ مردم شماری کے بغیر انتخابات غیر قانونی ہیں تو کیا الیکشن روک دئیے جائیں گے

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 51%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 24°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ