ہیڈلائنز


پاکستان کے خطرناک پہاڑ ’’اوگر 2‘‘ کو سر کرنیکی کوشش میں 2 امریکی کوہ پیما لاپتہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسکردو: پاکستان میں واقع ’’اوگر ٹو‘‘ نامی پہاڑی چوٹی سر کرنے کی کوشش کے دوران دو امریکی کوہ پیما اپنے ساتھیوں سمیت لاپتا ہوگئے ہیں۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست یوٹاہ سے تعلق رکھنے والے 2 کوہ پیما اسکاٹ ایڈمسن اور کائل ڈیمپسٹر  گلگت بلتستان میں واقع دنیا کی خطرناک ترین پہاڑی چوٹیوں میں سے ایک ’’اوگر 2‘‘ سر کرنے پاکستان پہنچے تھے اس سلسلے میں وہ  25 جولائی کے روز اپنے گائیڈ عبدالغفور، باورچی شہزاد عالم اور مقامی مزدور کے ہمراہ اسکردو کے لئے روانہ ہوئے۔ منصوبے کے مطابق دونوں کوہ پیماؤں کو  پانچ دنوں میں اوگر ٹو کی 6 ہزار 960 میٹر بلند چوٹی کو سر کرنا اور اگلے پانچ دنوں میں واپس اترنا تھا۔ اسکاٹ اور کائل نے اپنی ٹیم کے دیگر افراد کے ہمراہ کوہ پیمائی کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرکے اشکولی سے اپنا سفر شروع کیا اور 21 اگست کو شمال کی سمت سے ’’اوگر 2‘‘ کی جانب بڑھنا شروع کیا، جس کے بعد سے ہی پوری ٹیم لاپتا ہے۔ پاکستان میں کوہ پیمائی اور مہم جوئی سے متعلق ’’الپائن کلب‘‘ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جب یہ کوہ پیما طے شدہ تاریخ پر واپس نا لوٹے تو بیس کیمپ نے الپائن کلب کو آگاہ کیا جس کے بعد مقامی انتظامیہ اور کوہ پیماؤں کے اہلِ خانہ سے رابطہ کیا گیا۔علاقے میں خراب موسم کی وجہ سے ان کی تلاش بھی روکنی پڑی ہے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں واقع اوگر کی پہاڑی چوٹیوں کو مقامی زبان میں ’’بائنتھا براک‘‘ بھی کہا جاتا ہے اور ان کا شمار دنیا کی دشوار ترین پہاڑی چوٹیوں میں ہوتا ہے جنہیں سر کرنا بہت مشکل ہے۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 68%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 23°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ