ہیڈلائنز


جب بھارت تیار ہو پاکستان بھی مذاکرات کیلئے تیار ہے، دفتر خارجہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ جب بھارت تیار ہو پاکستان بھی مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن مذاکرات میں کشمیر پر بھی بات کی جائے گی۔ ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ جب بھارت تیار ہو پاکستان بھی مذاکرات کے لیے تیارہے لیکن مذاکرات میں کشمیرپربھی بات کی جائے گی، مذاکرات کے لیے کسی قسم کی پیشگی شرائط قبول نہیں ہیں جب کہ وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے کشمیرمیں ظلم کو اجاگر کریں گے۔ پٹھان کوٹ واقعے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی مذمت کی ہے جب کہ تحقیقاتی ٹیمیں پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات کررہی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ کے دوران کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عرصے سے جاری ہیں، کشمیری گذشتہ 2 ماہ سے تمام ترپابندیوں کے باوجود سڑکوں پرہیں، ایک لاکھ سے زائد کشمیری جانوں کی قربانی دے چکے ہیں، 570 کشمیریوں کی بینائی پیلٹ گن کے استعمال سے متاثرہوچکی جب کہ بھارت مظالم سے نظریں ہٹانے کے لیے کوششیں کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھائے گا، جنرل اسمبلی اجلاس میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کا فیصلہ نہیں کیا گیا جب کہ نوازشریف اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔

Mostly clear

6°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 79%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 18°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ