ہیڈلائنز


پاکستانیوں کاسرفخربلند، 2بہنوں کاایساکارنامہ کہ ...

Written by | روزنامہ بشارت

 قومی ایئرلائن کی 2 پائلٹ بہنوں مریم مسعود اور ارم مسعود نے بوئنگ 777 طیارہ اڑا کر نئی تاریخ رقم کرکے پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی اے میں بطور پائلٹ فرائض انجام دینے والی 2 بہنیں مریم مسعود اور ارم مسعود نے پی آئی اے کا طیارہ 777 اڑا کر نئی تاریخ رقم کردی۔ اس سے قبل تاریخ میں 2 حقیقی بہنوں نے کبھی بھی اس طرح طیارہ نہیں اڑایا جب کہ دونوں بہنوں نے ایشیا کی پہلی پائلٹ خواتین ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مریم مسعود کو پہلے لائسنس ملا جس کے کچھ عرصے بعد ہی دوسری بہن ارم مسعود کو بھی لائسنس دیا گیا جبکہ دونوں بہنوں نے متعدد فلائٹس اکٹھے اڑائیں، وہ لاہور سے کراچی ، مانچسٹر اور نیویارک تک جہاز اڑاچکی ہیں۔دوسری جانب پی آئی اے چیرمین اور انتظامیہ بھی اس اعزاز پر بہت خوش ہیں اور ریکارڈ قائم کرنے پر تقریب بھی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 49%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 12°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 20°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 11°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ