ہیڈلائنز


چیف جسٹس پاکستان نے سانحہ کوئٹہ کا ازخود نوٹس لے لیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے سانحہ کوئٹہ پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے سماعت 20ستمبر کو مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے سانحہ کوئٹہ پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے رجسٹرار آفس کو واقعہ کی تفصیلات اکٹھی کرنے کی ہدایت کی ہیں جب کہ کیس کی سماعت 20 ستمبر کو مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔ کیس کی سماعت کے لیے اٹارنی جنرل اور آئی جی بلوچستان کو بھی نوٹس جاری کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ 8 اگست کو دہشت گردوں نے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد اس وقت سول اسپتال میں خودکش دھماکا کیا تھا جب وکلا کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی جس میں 73 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ، وکلا نے چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

Cloudy

10°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 44%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 12°C / 19°C Partly cloudy
Wednesday 14°C / 20°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 9°C / 17°C Partly cloudy
Sunday 12°C / 15°C Sunny
Monday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ