ہیڈلائنز


اسلام آباد میں ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی حج آپریٹر گرفتار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ایف آئی اے نے ٹھنڈا پانی نیلور میں چھاپہ مار کر جعلی حج آپریٹر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد  میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے اہلکاروں نے ٹھنڈا پانی نیلور میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی حج آپریٹر طارق انعام کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیا گیا ملزم انسانی اسمگلر اور اشتہاری ملزم ہے، طارق انعام خود کو حج ٹور آپریٹر ظاہر کرتا تھا، اس نے لوگوں کو خادم الحجاج کے طور پر ارض مقدس بھجوانے کا جھانسہ دے کر 87 لاکھ روپے بٹورے ہیں۔  ملزم کے خلاف مقدمہ درج  کرلیا گیا ہے اور ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔

Thunderstorms

30°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 65%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 30°C Thunderstorms
Friday 23°C / 28°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 27°C Thunderstorms
Monday 22°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ