ہیڈلائنز


الطاف حسین کیخلاف برطانوی حکومت کو باقاعدہ ریفرنس بھجوا دیا گیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے برطانوی حکومت کوایم کیو ایم کے بانی کے خلاف باضابطہ طور پر ریفرنس بھجوادیا ہے جس میں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق برطانوی حکومت کو ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف باقاعدہ ریفرنس بھجوا دیا گیا ہے۔  ریفرنس کے ساتھ  ان کی تقاریر میں عوام الناس کو تشدد اور بدامنی پر اکسانے کے شواہد بھی فراہم کئے گئے ہیں تاہم ریفرنس میں ان کی پاکستان کو حوالگی کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔ریفرنس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے بانی نے برطانوی سرزمین سے پاکستان میں بدامنی پھیلائی اورعوام الناس کو تشدد پر اکسایا، ایسے اقدامات کرکے ایم کیو ایم کے قائد ناصرف برطانوی بلکہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے بھی مرتکب ہوئے ہیں۔ اس لئے بانی ایم کیوایم کے خلاف برطانوی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد نے 22 اگست کو کراچی پریس کلب کے باہر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز نعرے لگائے تھے اور ان کی تقریر کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنوں نے کئی نجی نیوز چینلز کے دفاتر پر توڑ پھوڑ کی تھی۔

Mostly clear

26°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 87%
Wind: ESE at 17.70 km/h
Sunday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 26°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 23°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 24°C / 30°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ