ہیڈلائنز


نواز شریف اپنی کرپشن چھپانے کے لیے ریاستی ادارے تباہ کررہے ہیں,عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران عمران خان کہتے ہیں کہ وزیر اعظم نواز شریف اپنی کرپشن چھپانے کے لیے ریاست کے تمام ادارے تباہ کررہے ہیں۔ بنی گالا اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک میں امیر اور غریب کے لیے الگ الگ قانون ہیں اورجب جنرل مشرف کے دور میں 8 دن جیل کاٹی تو وہاں صرف غریب ہی دیکھے، ملک کے سارے بڑے بڑے ڈاکو پارلیمنٹ میں ہیں، نیب اور ایف بی آر کی ساکھ بالکل ختم ہوگئی ہے، پاناما اسکینڈل کو کوئی مسترد نہیں کر سکتا لیکن نیب نے اب تک نوٹس جاری نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 90 کے مطابق وزیراعظم پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں لیکن وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں آکر جھوٹ بولا، وہ اپنی کرپشن چھپانے کے لیے ملک کے تمام اداروں کو تباہ کررہے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا ریکارڈ مایوس کن ہے،7ستمبر کوالیکشن کمیشن کا امتحان ہے، اب اسے ثابت کرنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف(ن) لیگ نہیں۔ حکومت مخالف جلسوں سے متعلق عمران خان نے کہا کہ وہ اپوزیشن لیڈر ہیں، ملک میں پھیلی کرپشن کی وجہ سے اداروں کی تباہی پر آواز بلند کرنا ان کا فرض ہے۔    
Sunny

32°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 56%
Wind: SW at 6.44 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ