ہیڈلائنز


اولمپکس میں جا کر پاکستان کے لئے ٹائٹل لانا چاہتی ہوں

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: گلگت بلتستان میں ساڑھے چار ہزار میٹر بلندی پر واقع قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں بیافو گلیشیئر پر سائیکلنگ کرنے والی دنیا کی پہلی پاکستانی خاتون ثمر خان نے مستقبل میں اولمپکس میں حصہ لے کر ملک کے لیے ٹائٹل جیتنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثمر خان کا کہنا تھا کہ 'یہ ہماری بدنصیبی ہے کہ دور دراز علاقوں میں اتنے باصلاحت لوگ ہیں، لیکن وہاں نہ تو کوئی اسپورٹس کمپلیکس اور نہ ہی تربیت دینے کا کوئی ایسا نظام موجود ہے جس سے ان افراد کو آگے لایا جا سکے'۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر سے تعلق رکھنے والی پاکستانی خاتون سائیکلسٹ ثمر خان نے اپنے سفر کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی تھیں کہ پاکستان میں لوگوں کے اندر سے سیکیورٹی کے حوالے سے خوف کو ختم کیا جائے، لہذا انھوں نے گلیشیئر پر جانے کا فیصلہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ بیافو گلیشیئر کا انتخاب کرنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ ایک تو سفر کم تھا اور دوسرا وہاں اس سے پہلے کوئی گیا بھی نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سفر کے دوران جو سب سے مشکل مرحلہ تھا وہ گلیشیئر پر جانا اور وہاں سے واپس آنا تھا، کیونکہ یہ ایک ایسا پہاڑی سلسلہ تھا کہ جہاں ہر وقت لینڈ سلائیڈنگ ہوتی رہتی ہے۔ مستقبل میں سندھ کے سفر کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ وہ کراچی تک سائیکل کا سفر کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں، لیکن ساتھ ہی ان کی یہ بھی خواہش ہے کہ اس سفر میں زیادہ سے زیادہ لوگ حصہ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سفر میں ہر کوئی ان کے ساتھ شامل ہو سکتا ہے، کیونکہ اس میں عمر یا صنف کی پابندی نہیں ہو گی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ ایک خاتون اور خیبر پختونخوا سے تعلق ہونے کی وجہ سے انھیں کس قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو ثمر خان کا کہنا تھا کہ 'جب مجھے اْن علاقوں سے یہ پیغامات آتے ہیں کہ آپ نے ہمارے اندر ایک جوش پیدا کیا کہ ہم بھی اپنے والدین سے بات کر سکیں تو میں ان میسجز کو پڑھ کر بہت فخر محسوس کرتی ہوں'

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 60%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 22°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 24°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ