ہیڈلائنز


لیبیائی جیلوں میں قید 54 پاکستانیوں کو رہا کروا لیا گیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) لیبیا کی جیلوں میں قید مزید 54 پاکستانی شہریوں کو رہا کروا لیا گیا، رہا کرائے گئے پاکستانی قیدیوں کی تعداد 280 تک پہنچ گئی ہے، ابتک 5469 پاکستانی شہریوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس منتقل کیا جا چکا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق لیبیا میں امن و امان کی خراب ہوتی ہوئی صورتحال کے بعد وہاں سے پاکستانی شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کےلئے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ لیبیا ئی جیلوں میں 300 سے زائد پاکستانی شہری مختلف جرائم میں قید تھے، طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے کی بھرپور کوششوں سے ان میں سے 280 کو رہا کروا لیا گیا، 54 قیدیوں کو طویشہ جیل سے رہا کروایا گیا،سفارتخانے نے لیبیا میں موجود پاکستانیوں کی حفاظت کے پیش نظر عارضی کیمپ بھی قائم کئے اور رہا کروائے جانےوالے ان قیدیوں کی بحفاظت واپسی کےلئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں، پی آئی اے کی دسویں خصوصی پرواز سے لیبیا میں پھنسے ہوئے مزید 259 پاکستانی شہریوں کو و اپس وطن پہنچا دیا گیاجس کے بعد بذریعہ ہوائی جہاز واپس لائے جانے والے شہریوں کی تعداد 2769 تک پہنچ گئی ہے۔ لیبیا کے ہمسایہ ممالک کے ذریعے زمینی راستے سے 2700 پاکستانیوں کا انخلاءمکمل کیا گیا ہے، پانچ سو سے زائد پاکستانی شہری سفارتخانے کے ریلیف کیمپوں میں موجود ہیں جن کو جلد واپس لایا جائے گا۔

 

Partly cloudy

28°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 73%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ