ہیڈلائنز


امریکا کا ایک بار پھر پاکستان سے دہشتگردوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کا مطالبہ

Written by | روزنامہ بشارت

واشنگٹن: امریکا نے ایک بار پھر پاکستان سے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندوں کے خلاف اسلام آباد اور کابل کو تعاون بڑھانا ہوگا۔ امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان الزبتھ ٹروڈو کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور افغانستان کو آپس میں تعاون بڑھانا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عسکریت پسندوں کے محفوظ ٹھکانوں کے حوالے سے متعدد بار اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں، پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کا بیان دے چکے ہیں لہذا پاکستان دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کرے۔ترجمان امریکی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے دارلحکومت کابل میں امریکی یونیورسٹی پر حملے کی ذمہ داری کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے تاہم یونی ورسٹی پر حملے کے بعد شدت پسندوں کے خلاف اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

Mostly cloudy

10°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 57%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 10°C / 19°C Mostly sunny
Saturday 11°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ