آج پاکستان سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ترین ملک ہے، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سارک نے خطے کی خوشحالی،عوام کا معیارزندگی بلند کرنے کاعہد کر رکھا ہے جب کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ترین ملک ہے۔ سارک وزرائے خزانہ کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لئے بہت کوششیں کیں اور اہم کردار ادا کیا، علاقائی سطح پر بھی سماجی برائیوں پر قابو پانے کی کوشش کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے سرمایہ کاری کے لئے حالات کو پرامن اور موافق کیا، خطے میں معاشی استحکام کے لئے بے پناہ کوششیں کیں اور اقتصادی شعبے کی مثبت پالیسیوں کی بدولت ہی پاکستان درست سمت کی جانب گامزن ہے، آج پاکستان سرمایہ کاری کے لئے محفوظ  ترین ملک ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ 3 دہائیاں قبل سارک ممالک کی لیڈر شپ نے عہد کیا تھا کہ خطے میں سیاسی، معاشی استحکام اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے کوشش کی جائیں گی، گزشتہ 30 سالوں سے سارک خطے میں امن کے قیام کے لئے پلیٹ فارم فراہم کررہا ہے اور سماجی برائیوں کی ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، سارک نے جنوبی ایشیا میں بہتر ماحول کے لئے اہم کردار ادا کیا۔ نوازشریف نے کہا کہ  پاکستان سارک ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہے، اس فورم سے امن کے لئے کئے جانے والے  تمام مثبت اقدامات کی حمایت جاری رکھیں گے۔


Read Basharat Online

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Clear

16°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 77%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Clear

21°C

لاہور

Clear
Humidity: 50%
Wind: NNW at 22.53 km/h
Clear

23°C

کراچی

Clear
Humidity: 95%
Wind: WSW at 17.70 km/h
Clear

14°C

کوئٹہ

Clear
Humidity: 10%
Wind: SSE at 11.27 km/h
Clear

18°C

پشاور

Clear
Humidity: 54%
Wind: W at 11.27 km/h