ہیڈلائنز


مسعود خان نے آزاد کشمیرکے 23 ویں صدرکی حیثیت سےحلف اٹھالیا

Written by | روزنامہ بشارت

آزاد کشمیر کے نو منتخب صدر مسعود خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے مسعود خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب کے وقت وزیراعظم آزاد کشمیرراجا فاروق حیدر، کابینہ میں شامل وزرا اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ مسعود خان آزاد کشمیرکے 23 ویں صدرہیں، ان کا تعلق آزاد کشمیر کے بانی صدرسردارمحمد ابراہیم خان کے خاندان اورضلع پونچھ کے شہرراولاکوٹ کے نواحی گاؤں کوٹ متے خان سے ہے۔ وزارت خارجہ سے کیریئر کا آغاز کرنے والے مسعودخان اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب رہنے کے ساتھ ساتھ چین میں بھی پاکستانی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Mostly cloudy

12°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 50%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 12°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 20°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 11°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ