ہیڈلائنز


بجلی کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے جس سے عوام کو 27 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی نے نیپرا سے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی مد میں بجلی کی قیمت 2 روپے 14 پیسے فی یونٹ کم کرنے کی درخواست کی تھی تاہم نیپرا نے دلائل سننے کے بعد بجلی کی قیمت 2 روپے 49 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق صارفین کو ستمبر میں موصول ہونے والے بلوں میں ہوگا۔ چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی سےصارفین کو27 ارب روپےکا ریلیف ملےگا، جس میں سے عوام کو 23 ارب روپے کا ریلیف فیول کی قیمتوں میں کمی جب کہ 4 ارب روپے کا ریلیف بہترجنریشن کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ قیمت کی کمی کا اطلاق 300یونٹ استعمال کرنے والوں اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

Thunderstorms

30°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 66%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ