ہیڈلائنز


وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ,سیاسی و عسکری قیادت شریک

Written by | روزنامہ بشارت

 اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں سیاسی و عسکری قیادت شریک ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت آج دوسرے روز بھی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، مشیرخارجہ سرتاج عزیز، مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی، سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی ایم او سمیت دیگر سول و عسکری حکام شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز فاٹا اصلاحات کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے جب کہ مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کمیٹی کی تجاویز پر بریفنگ دیں گے۔

 

 
 
Partly cloudy

23°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 90%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 25°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ