ہیڈلائنز


پاکستان کیخلاف بولے گئے ایک ایک لفظ کا حساب ہوگا، معاف نہیں کرینگے، وزیراعظم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف بولنے والوں کو معاف نہیں کرسکتے اور ملک کے خلاف بولے گئے ایک ایک لفظ کا حساب ہوگا۔وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیانات سے مجھے اور ہر پاکستانی کو دلی ٹھیس پہنچی ہے، پاکستان کے خلاف بولے گئے ایک ایک لفظ کا حساب ہوگا، پاکستان کے خلاف بولنے والوں کو معاف نہیں کرسکتے اور نہ ہی ملک کے خلاف کوئی بات سن سکتے ہیں، پاکستان ہمارا گھر ہے اور ہم اپنے گھر کی حرمت کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان مخالف بیانات سے ہمارے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں، ہم اسی سرزمین سے اٹھے ہیں اور اسی میں واپس جانا ہے، ہم وطن کی سلامتی اور وقار پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سرزمین کے سرحدوں کے ساتھ ساتھ اس کی عزت و آبرو کی حفاظت بھی ہم پر لازم ہے۔

Cloudy

9°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 54%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 10°C / 19°C Mostly sunny
Saturday 11°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ