ہیڈلائنز


عوام ہوشیار ہو جائیں

Written by | روزنامہ بشارت

 وزارت برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے ذیلی ادارے پاسکو (پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈسروسز کارپوریشن لمیٹڈ)میں بد انتظامی کی زبردست رپورٹ منظر عام پر آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال حکومت پاکستان کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دس لاکھ ٹن گندم تجویز کرنے کے باوجود ادارے نے صرف آٹھ لاکھ ٹن گندم خریدکر قومی زراعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ پاسکو کے پاکستان بھر کے مراکز میں تین سال پرانی گندم تاحال موجود ہے اور اس کے تصرف کے لیے بھی کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ کیے جلنے کے باعث گلی سڑی گندم کے منڈیوں میں آنے سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔علاوہ ازیں گزشتہ تین برس میں ادارہ اڑتالیس ارب روپے سے بڑھ کر اٹھاسی ارب روپے خسارے میں جارہاہے۔باخبر ذرائع کے مطابق موجودہ ایم ڈی پاسکو کے ذاتی استعمال میں ادارے کی پانچ لگژری گاڑیاں ہیں جن کا ماہانہ خرچہ پانچ لاکھ روپے سے تجاوز کر رہا ہے جبکہ حکومت پاکستان سے مراعات کی مد میں نوے ہزار روپے ماہانہ بھی وصول کیے جارہے ہیں۔اس کے علاوہ افسر شاہی کے سسرال اور رفقاہ کے گھروں میں بھی پاسکو کے ڈرائیور تعینات ہیں جن کی ماہانہ تنخواہ پاسکو ادا کرریا ہے

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 63%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 10°C / 19°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 12°C / 20°C Sunny
Sunday 12°C / 18°C Sunny
Monday 11°C / 16°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ