ہیڈلائنز


آپریشن خیبر3، سیکیورٹی فورسز نے اہم دروں پر کنٹرول حاصل کرلیا

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: گزشتہ ہفتے سے شروع ہونے والے آپریشن خیبر تھری میں پاک فوج کو اہم کامیابی ملی ہے جب کہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے اہم دروں پر کنٹرول حاصل کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے راجگل میں گزشتہ ہفتے سے جاری آپریشن خیبرتھری میں فورسز کی جانب سے زمینی اور فضائی کارروائیوں کے دوران اب تک 40 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ 21 دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اہم دروں پر کنٹرول حاصل کرتے ہوئے دہشت گردوں کو پسپائی پر مجبور کردیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں میں دہشت گردوں کے 43 ٹھکانوں کو تباہ کرکے اسلحہ اور بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا ہے جب کہ گرفتار دہشت گردوں سے پوچھ گچھ کا عمل بھی شروع کیا جاچکا ہے۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 68%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 22°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 22°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 24°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ