2018 کے الیکشن میں کونسی جماعت جیتیں گی؟ موجودہ حکومت جانے کی وجہ کیا ہوگی؟

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اپنی حکومت کے پہلے تین سالوں میں کالا باغ ڈیم بنوا سکتا تھا مگر9/11کی وجہ سے ایسا نہیں کرسکا۔ بعد میں بننے والی سیاسی حکومت تحفظات کی شکار ہوگئی۔ 2006میں بھاشا ڈیم پر بنیادی کام مکمل کرلیاتھا اس پر کام جاری رہتا توآج ڈیم بن چکا ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹر ویو میں سابق صدر جرنل (ر) پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ہمارے دور کے بعد ملک ترقی کرنے کی بجائے پیچھے گیا ہے۔ سپریم کورٹ کو چاہئے کہ ملک بچانے کے لئے عبوری حکومت قائم کر کے اسے آئین میں ترامیم کی اجازت دے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل اندرونی استحکام میں ہے۔یہاں ملک کے تحفظ بارے سوچنے کی بجائے ذاتی مفادات کے تحفظ بارے سوچا جاتا ہے۔ ملک کو درپیش ابترصورتحال سے نجات دلانے کے لئے وطن آنا چاہتا ہوں مگر سیاسی مقدمات میں الجھادیا گیا ہے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ اے پی ایم ایل2018کے انتخابات میں حصہ لے گی۔تیسری سیاسی قوت وقت کی ضرورت ہے ورنہ 2018میں بھی یہی صورتحال رہے گی۔انہوں نے کہا ن لیگ کی حکومت دھاندلی کے نتیجے میں آئی،اسکے دور میں سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسے واقعات ہوئے،دھرنے ہوئے،پانامہ لیکس اور اس طرح کے بے شمار ایشوز آئے مگر ملک نے ترقی نہیں کی۔عمران خان اور طاہرالقادری تبدیلی کے لئے کوشاں ہیں مگر عوام اور دیگر سیاسی جماعتوں کی حمایت انہیں حاصل نہیںہے


Read Basharat Online

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 57%
Wind: N at 11.27 km/h
Mostly clear

27°C

لاہور

Mostly clear
Humidity: 32%
Wind: NNE at 17.70 km/h

Cannot get Karachi location id in module mod_sp_weather. Please also make sure that you have inserted city name.

Cannot get Quetta location id in module mod_sp_weather. Please also make sure that you have inserted city name.

Cannot get peshawar-2211344 location id in module mod_sp_weather. Please also make sure that you have inserted city name.