ہیڈلائنز


چوہدری نثار کی چھٹی ہونے والی ہے، کب، کیوں اور کیسے؟

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چودھری نثار کو گھر بھیجنے کی تیاری ہورہی ہے۔ چودھری نثار کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے راجناتھ سنگھ کو تلخ حقائق منہ پر بتائے تھے۔ راجناتھ کوکرارا جواب دینے کے بعد چودھری نثار اب شدید دباﺅ کا شکار ہیں۔ چودھری نثار کا نون لیگ میں اہم مقام ہے اور وقت آنے پر وزارت عظمیٰ کے امیدوار سمجھے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ نگار احمد قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ کو سخت جواب دینا چوہدری نثار علی خان کو مہنگا پڑ گیا ہے۔ احمد قریشی نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے بھی سمجھوتہ ایکسپریس پر لگی لپٹی کے بغیر بات کی تھی جس کا نقصان ان کو اٹھانا پڑا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ دس برسوں میں یہ دوسرے وزیر ہیں جن کو بھارت کو جواب دینے کی قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔ مودی کی بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر گلگت و بلوچستان پر متنازعہ باتوں کے حوالے سے کہا گیا کہ ان باتوں کے جواب میں پاکستانی وزیراعظم کی خاموشی کافی معنی خیز ہے۔ عالمی سفارت کاری کا مسلمہ اصول ہے کہ جو اب برابری کی سطح کا ہونا چاہئے۔ بھارتی وزیراعظم کس قدر اعتماد کے ساتھ پاکستان کے خلاف زہر اگلتے رہتے ہیں۔ کیا بھارت کے وزیراعظم کو کسی نے ضمانت دی ہوئی ہے کہ وہ جو مرضی بولتے جائیں پاکستانی وزیراعظم کوئی ردعمل نہیں دیں گے۔

Clear

7°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 57%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Monday 10°C / 19°C Partly cloudy
Tuesday 11°C / 19°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 9°C / 16°C Partly cloudy
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ