ہیڈلائنز


اسلامی تعاون تنظیم کی مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی حمایت کا اعلان کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل عیاد امین مدنی کا کہنا ہے کہ کشمیر میں صورتحال دن بدن بگڑ رہی ہے اور او آئی سی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرے گی۔  اسلام آباد میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے تنظیم تعاون اسلامی کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل قابل تشویش ہے گزشتہ 40 روز میں 80 سے زائد بے گناہ کشمیری بھارتی قابض فوجیوں کی بربریت کا شکار ہوکر شہید ہوچکے ہیں ۔پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو تمام عالمی فورمز پر اٹھایا ہے کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلے کا حل خطے میں امن کے لئے انتہائی ضروری ہے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت ملنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی کا رابطہ گروپ بھی کشمیر پر مؤثر کردار ادا کررہا ہے رابطہ گروپ کا آئندہ اجلاس امریکا میں جنرل اسمبلی اجلاس کےموقع پرہوگا۔مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ ملاقات میں بھی  دیگر امور کے علاوہ خصوصاً کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا او آئی سی نے کشمیر کے مسئلے پر پاکستانی مؤقف کی مکمل حمایت کی ہے۔اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹری عیاد امین مدنی کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورتحال روز بروز خراب ہورہی ہے اوربدقسمتی سے بھارتی مظالم کیخلاف بہت کم آوازیں سامنےآئی ہیں عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ اس حوالے سے آواز اٹھائے اور اس مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت نکلنا چاہئے۔او آئی سی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرےگی۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 59%
Wind: E at 6.44 km/h
Friday 22°C / 32°C Sunny
Saturday 25°C / 33°C Sunny
Sunday 27°C / 33°C Partly cloudy
Monday 26°C / 33°C Thunderstorms
Tuesday 25°C / 30°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ