ہیڈلائنز


وزیراعظم نواز شریف نے دہشتگردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح قرار دیدیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہےکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت سے محروم رکھا جارہا ہے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال میں بہتری کیلیے کردار ادا کرے۔ وزیراعظم نوازشریف سے ناروے کے وزیر خارجہ بورج برینڈے نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر ناروے کے وزیر خارجہ نے انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ ناروے کے وزیر خارجہ نے سانحہ کوئٹہ پر اپنے وزیراعظم اور عوام کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا۔ناروے کے وزیر خارجہ سے گفتگو میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے قومی اتفاق رائے سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا، آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کے خاتمے میں بہت کامیابی ملی ہے، دہشت گردوں کا نیٹ ورک اور بنیادی ڈھانچہ تباہ کردیا گیا ہے، اب دہشت گرد مایوسی کےعالم میں آسان اہداف کو نشانہ بنارہے ہیں۔وزیراعظم نوازشریف نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی کے لیے جدوجہد ان کا بنیادی حق ہے، اقوام متحدہ کی قراردادیں کشمیریوں کو اپنے مستقبل کے فیصلے کا حق دیتی ہیں اور مقبوضہ وادی کے عوام کو حق خود ارادیت سے محروم رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں صورتحال کی بہتری میں کردار ادا کرے جب کہ پاکستان بھارت سے کشمیر سمیت تمام معاملات مذاکرات سے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے اور ہم افغان عوام پر مشتمل امن عمل کی مکمل حمایت کریں گے۔

Scattered thunderstorms

29°C

اسلام آباد

Scattered thunderstorms
Humidity: 53%
Wind: SW at 11.27 km/h
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 26°C / 31°C Sunny
Saturday 28°C / 30°C Scattered thunderstorms
Sunday 26°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ