ہیڈلائنز


امریکی شہری میتھیو بیریٹ تحریک انصاف کےاہم رہنماکارشتےدارنکلا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : ڈی پورٹ ہونے کے باوجود پاکستان پہنچ جانے والے امریکی شہری میتھیو بیریٹ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں تاہم حال ہی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ میتھیو بیریٹ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر کا رشتہ دار ہے۔ مقامی اخبار کے مطابق میتھیو بیریٹ نے جس پاکستانی لڑکی سے شادی کر رکھی ہے وہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر کے قریبی عزیز ہیں۔

میتھیو بیریٹ ایڈووکیٹ عبد الرحمان سواتی کا داماد ہے۔ جسے ایف آئی اے نے اسلام آباد ائیر پورٹ آمد پر گرفتار کر لیا تھا۔عبد الرحمان سواتی پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی کے علاقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور کچھ ذرائع کے مطابق ان کا آپس میں خاندانی تعلق بھی ہے۔ میتھیو بیریٹ کو جاسوسی کے الزام میں پاکستان سے بلیک لسٹ کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد دوبارہ پاکستان آمد پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ وزارت داخلہ حکام نے میتھیو کی نشاندہی کرنے والے ملازم کو نقد انعام بھی دیا

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 78%
Wind: W at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ