ہیڈلائنز


مسلم لیگ (ن) کے مسعود خان آزاد کشمیر کے 26 ویں صدر منتخب

Written by | روزنامہ بشارت

مظفر آباد: مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مسعود خان بھاری تعداد میں ووٹ لے کر آزاد کشمیر کے 26ویں صدر منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے صدر کے انتخاب کے لئے  آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پولنگ کا عمل صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک جاری رہا۔ مجموعی طور پر 48 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں سے مسلم لیگ (ن) کے صدارتی امیدوار مسعود خان نے 42 ووٹ لے کر واضح برتری حاصل کی جب کہ ان کے مدمقابل پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری لطیف اکبر تھے جو صرف 6 ووٹ حاصل کرسکے۔ آزاد کشمیر کے 26 ویں صدر کے انتخاب کے لئے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سابق سفارت کار مسعود خان اور پیپلزپارٹی نے سابق وزیر خزانہ اور پارٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری لطیف اکبرکو نامزد کیا تھا جب کہ مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف نے صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کررکھا تھا۔

Clear

15°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 44%
Wind: W at 6.44 km/h
Sunday 10°C / 17°C Sunny
Monday 9°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 13°C Partly cloudy
Wednesday 5°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Mostly sunny
Friday 11°C / 13°C Sunny
Saturday 9°C / 14°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ