ہیڈلائنز


مقبوضہ کشمیر: بھارتی درندوں کی ظلم وبربریت کا سلسلہ جاری

Written by | روزنامہ بشارت

مقبوضہ وادی میں بھارتی درندوں کی ظلم وبربریت کا سلسلہ جاری ہے،شہادتوں کی تعداد89ہوگئی امریکہ نے بھی تشدد پر تشویش کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرجہاں قابض بھارتی فوج نے39روز سے کرفیو نافذ کیا ہوا ہے اور آزادی کی تحریک کو دبانے کیلئے اپنی تمام تر طاقت کا استعمال کررہے ہیں،نوجوان ،بچوں،بوڑھوں اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

برہان مظفر وانی کی شہادت نے آزادی کی تحریک میں نئی روح پھونک دی جسے ختم کرنے کیلئے کے لئے بھارتی درندوں نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 89 کشمیریوں کو بھی شہید کردیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان الزبتھ ٹروڈو نے نریندر مودی کے پاکستان سے متعلق بیان پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق ہمارے موقف میں تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ دونوں ممالک کو مل کر مسئلہ کشمیر کا حل نکالناہے۔ الزبتھ ٹروڈو نے مقبوضہ کشمیر میں تشدد پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 46%
Wind: NW at 17.70 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 20°C / 29°C Sunny
Monday 20°C / 27°C Sunny
Tuesday 19°C / 26°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny
Thursday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ