ہیڈلائنز


دھرنے ختم کردیں ، چوہدری شجاعت نے یورپی سفیروں کا پیغام طاہرالقادری کو پہنچادیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) یورپی ممالک کے سفیروں نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے توسط سے کینیڈین شہریت کے حامل عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے اسلام آباد سے دھرنا ختم کرنے اور وزیراعظم نواز شریف کے استعفیٰ کے مطالبے سے دستبردار ہونے کا پیغام پہنچا دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے یورپین ممالک کے سفیروں اور کینیڈا کے ہائی کمشنر کا پیغام دبے الفاظ میں طاہرالقادری کو پہنچادیا تاہم طاہرالقادری نے چوہدری شجاعت سے کہا ہے کہ اب ان حالات میں وہ اکیلا فیصلہ نہیں کرسکتے ہیں ،اگر چوہدری شجاعت پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اعتماد میں لیں تو پھر بات آگے چل سکتی ہے۔ چوہدری

شجاعت حسین نے اپنی جماعت کے اہم عہدیداروں سے بھی اس سلسلے میں مشاورت کی ہے کہ آئندہ کیا لائحہ عمل اختیار کیا جائے جبکہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنی جماعت کے اعلیٰ عہدیداروں کا بھی ایک ہنگامی اجلاس کنٹینر میں طلب کیا جس میں یورپین سفیروں کی چوہدری شجاعت حسین اور ان کے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا گیا ہے ۔ طاہرالقادری اور ان کی جماعت نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اگر اس سلسلے میں مزید غیر ملکی سفیر یا دیگر ادارے ان کے مطالبات کے حل کیلئے یقین دہانی کرادیں تو وہ دھرنے میں شریک افراد کو اعتماد میں لےکر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرسکیں۔طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ان حالات میں فوری طور پر دھرنا ختم کردیا تو عوامی تحریک میں شامل مرد و خواتین کے علاوہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ا ور انکے کارکن بھی بغاوت پر اتر سکتے ہیں۔  

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 83%
Wind: SE at 6.44 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ