ہیڈلائنز


حکومت کےخلاف تحریک کیسےکامیاب بنائیں؟

Written by | روزنامہ بشارت

 حکومت مخالف تحریک کیلئے کپتان نے بڑے کھلاڑیوں سے تجاویز مانگ لیں، 16 اگست کو اسلام آباد میں کور گروپ کا اجلاس بھی طلب کر لیا۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حکومت مخالف تحریک جاری ہے۔ کپتان کسی صورت چین سے بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں۔ کپتان نے پہلے نکالی پشاور سے خیر آباد تک ریلی۔ پھر شہر اقتدار میں حکمرانوں کا للکارا۔ راولپنڈی سے اسلام آباد ریلی کی گونج ابھی کم نہ ہوئی تھی کہ کپتان نے اگلے سیاسی میچ کے لئے کھلاڑیوں سے تجاویز مانگ لیں اور سولہ اگست کو دوبارہ اسلام آباد میں کور گروپ کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔

حکومت مخالف تحریک کے اگلے مرحلے کیلئے پی ٹی آئی نے پنجاب کی تمام ریجنل تنظیموں سے تحریک کی تیاریوں کی رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔ ریجنل تنظیموں کی تجاویز کی روشنی میں عمران خان تحریک کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

کپتان نے کھلاڑیوں کو صاف صاف بتا دیا ہے کہ تحریک احتساب کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، تمام تنظیمیں تحریک احتساب کو تیز تر کرنے کے لئے بھرپور صف بندی کر لیں۔ کپتان نے ریجنل تنظیموں کو ٹاسک دیدیا ہے۔

Partly cloudy

18°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 39%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 20°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 21°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 18°C Cloudy
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ