ہیڈلائنز


عمران خان اورطاہرالقادری کےلانگ مارچ سےدباؤبڑھاتونوازشریف استعفٰی دےکرنیاوزیراعظم کسےنامزدکریں گے؟

Written by | روزنامہ بشارت

‮ اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کیخلاف پانامہ لیکس معاملے پر سخت دباؤ کا سامنا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اورڈاکٹر طاہرالقادری کے لانگ مارچ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر نوازشریف نے اہم فیصلہ کرلیا ہے۔ جس میں اول تو وہ اقتدار نہیں چھوڑیں گے اوراگر مجبوراً انہیں ایسا کرنا پڑا تو پھر وہ مسلم لیگ ن یعنی اپنی پارٹی سے کسی بھی لیگی رہنما کو وزارت عظمیٰ کےلئے نام نہیں دیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری نثار علی خان کے حوالے سے وزارت عظمیٰ کےلئے آواز گونج رہی ہے لیکن میاں نوازشریف کو چودھری نثار علی خان بطور وزیراعظم قابل قبول نہیں کیونکہ سیاسی حلقے میں چودھری نثار علی خان کو اسٹیبلشمنٹ کا بندہ قرار دیا جارہا ہے ۔ جبکہ نوازشریف نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اگر انہیں اقتدار چھوڑنا پڑھ ہی گیا تو پھر وہ وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہوکر اپنی جگہ محمود خان اچکزئی کو بطور وزیراعظم نامزد کریں گے اور خود ممنون حسین کی جگہ بحیثیت صدر مملکت کا عہدہ سنبھالیں گے۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 45%
Wind: N at 11.27 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ