ہیڈلائنز


نواز شریف فوج سے خوفزدہ ہیں

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے فوج سے خوفزدہ ہونے کی وجہ سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مدت ملازمت میں توسیع کی پیشکش کی ہے ۔

اسلام آباد میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نواز شریف نے کئی بار آرمی چیف کو مدت ملازمت میں توسیع اور فیلڈ مارشل بننے کی پیش کش کی کیونکہ وہ فوج سے خوفزدہ ہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے اس بیان کے بعد اس حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہوچکی ہیں کہ آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کے حوالے سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں ہائی رینک فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی جائے گی۔دوسری جانب بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے مدت ملازمت میں توسیع کی پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے اور اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، خیال رہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت رواں سال نومبر میں ختم ہورہی ہے۔جنوری 2016 میں جب سوشل میڈیا پر جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے بحث جاری تھی تو اُس وقت آرمی چیف نے ایک واضح بیان دیا تھا کہ وہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہں ہیں اور مقررہ وقت پر عہدہ چھوڑ دیں گے۔دوسری جانب وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کے اس دعوے کو مسترد کردیا اور کہا کہ ‘عمران خان ہمیشہ غیر ذمہ دارانہ بیانات کے حوالے سے مشہور ہیں، ان کا دعویٰ من گھرٹ ہے، میں ان کی افواہوں پر کیسے بیان دے سکتا ہوں

Mostly clear

10°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 72%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 10°C / 19°C Sunny
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 9°C / 17°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly cloudy
Friday 12°C / 18°C Partly cloudy
Saturday 12°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ