ہیڈلائنز


سیز فائر کی خلاف ورزی، پاکستانی ڈی جی ایم او کا بھارتی ہم منصب سے رابطہ

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی : پاکستانی ڈی جی ایم او نے بھارتی ہم منصب سے رابطہ کرکے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی ڈی جی ایم او نے بھارتی ہم منصب سے رابطہ کرکے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔ترجمان کے مطابق ڈی جی ایم کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارت نے فائرنگ کر کے سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ رات نیزہ پیر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تھی، جس پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا تھا۔

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 36%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 20°C / 29°C Sunny
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 20°C / 28°C Sunny
Sunday 21°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 26°C Sunny
Tuesday 20°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ