ہیڈلائنز


اسلام آباد میں فائرنگ، سابق چیئرمین سینیٹ میاں محمد سومرو کا بھانجا جاں بحق

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کے کے ایف ٹین تھری ایریا میں فائرنگ کے تبادلے میں سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کا بھانجا بیرسٹر ملک فہد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق راجہ ارشد اور ملک طارق گروپ کے درمیان لین دین کا تنازعہ تھا۔ رات گئے دونوں گرپوں کے درمیان پولیس اسٹیشن میں صلح ہوئی، تاہم تھانے سے نکلتے ہی راجہ ارشد گروپ نے مخالفین پرفائرنگ کر دی جس میں محمد میاں سومرو کا بھانجا فہد جان کی بازی ہار گیاَ پولیس کے مطابق ملک طارق گروپ کا تعلق گوجرخان سے ہے، واقعے میں ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے، مقتول فہد کی لاش پولی کلینک اسپتال پہنچا دی گئی۔

Thunderstorms

30°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 65%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 30°C Thunderstorms
Friday 23°C / 28°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 27°C Thunderstorms
Monday 22°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ