ہیڈلائنز


کشمیر کے بعد،مودی سرکار کی پاکستان کے ساتھ ایک نیا تنازعہ کھڑا کرنے کی تیاریاں

Written by | روزنامہ بشارت

پاک چین اقتصادی راہداری ہمارے ازلی دشمن بھارت کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹکنے لگی ہے اور نریندر مودی نے چین سے اسے متنازعہ قرار دیتے ہوئے ختم کرنے کامطالبہ کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی اور ایجنسیوں کے مطابق نریندر مودی نے چینی وزیرخارجہ کے سامنے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ چین” پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ“ کیوں بنا رہا ہے؟ نریندر مودی نے بھارت کے دورے پر آئے ہوئے چینی وزیر خارجہ سے بات چیت کرتے ہوئے دعوی کیا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ کشمیرکے متنازعہ علاقے سے گزر رہا ہے، اس منصوبے کو ختم کیا جائے۔

بھارتی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سشما سوراج دونوں جی۔ 20 ممالک کے اجلاس کی مشاورت کےلئے نئی دہلی آئے چینی وزیر خارجہ سے شکوہ کیاکہ وہ نیوکلیئر سپلائرگروپ میں بھارت کی شمولیت کی مخالفت کر رہا ہے۔ چین نے مولانا مسعود اظہر اور انکے گروپ جیش محمد کو دہشت گرد قرار دینے کی اقوام متحدہ کی کوششوں کو بھی سبوتاژکردیا۔ نجی ٹی وی اور ایجنسیوں کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ لی سے ظہرانے پر ہونے والی تین گھنٹے کی ملاقات میں وزیر خارجہ سشما سوراج نے آزاد کشمیر میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بھارت کے تحفظات پہنچائے، بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ملاقات میں سشما سوراج نے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دینے اور نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں بھارت کی رکنیت کی چینی مخالفت کے ایشوز بھی اٹھائے جس پر دونوں نے اعلیٰ سطح پر جلد ملاقات پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے فیصلہ کیا کہ باہمی مسائل حل کرنے کےلئے سیکرٹری خارجہ کی سطح پر نیا طریقہ کاراختیار کیا جائے، انہوں نے سرحد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا امن و امان کےلئے مزید اقدامات پر غور کیا۔ اس سے قبل چینی وزیر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم مودی سے بھی ملاقات کی بیس منٹ کی ملاقات میں دونوں نے کئی اہم مسائل پر بات چیت کی، نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں بھارتی رکنیت بارے میں تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا

Partly cloudy

8°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 61%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 8°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 19°C Partly cloudy
Tuesday 11°C / 19°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ