ہیڈلائنز


ملک کا69واں ہیپی برتھ ڈے،توپوں کی سلامی سے یوم آزادی کا آغاز

Written by | روزنامہ بشارت

ملک بھر میں 69واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ،یوم آزادی کا آغازوفاقی دارالحکومت اور صوبائی دارالحکومتوںمیں توپوں کی سلامی کیساتھ کیا گیا  

۔وفاقی دارالحکومت میں 31، صوبوں میں 21،21توپوں کی سلامی دی گئی اس موقع پر قوم نے ہرقیمت پرملک کادفاع کرنےکاعزم کیا۔ملک بھر میں نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی ، ترقی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31توپوں کی سلامی دی گئی۔ ٹرپل ون بریگیڈ کے کمانڈربریگیڈیئرعرفان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ صوبہ پنجاب کے دارلحکومت لاہورمیں 21توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس موقع پر فضاتکبیر کے نعروں سے گونج اٹھی۔

یوم آزادی کےموقع پرپشاور میں بھی 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ یوم آزادی پرتوپوں کی سلامی کی یہ تقریب کینٹ کے پانڈوسٹیڈیم میں کی گئی۔ کراچی میں بھی دن کاآغاز 21 توپوں کی سلامتی سے کیا گیا اور کوئٹہ میں بھی یوم آزادی پر کینٹ میں 21 توپوں کی سلامی

دی گئی

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 58%
Wind: NW at 11.27 km/h
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 10°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 18°C Partly cloudy
Sunday 13°C / 17°C Partly cloudy
Monday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ