ہیڈلائنز


یہ5معروف صحافی، وزیرداخلہ چوہدری نثارنےنام لےکربڑااعلان کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نےپریس کانفرنس کرتےہوئےکہا کہ کرپشن کے خلاف تحقیقات میں کوئی سنجیدہ نہیں۔ یہ صرف مخالفین کے خلاف استعمال کیا جانے والا ہتھیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اورایان علی کے ٹکٹ کے پیسے ایک ہی اکاؤنٹ سے جاتے ہیں ۔ایف آئی اے اس معاملے کی تحقیقات کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ ایان علی اور ڈاکٹرعاصم کے کیسز واپس لیں توآپ کی اور پیپلز پارٹی کی صلح ہو سکتی ہے۔ایان علی 5 کروڑ لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں تو کچھ لوگ دفاع میں نکل آئے۔ اور لوگوں کی کھال اتارنے والے ایان علی کی مفت میں پیروی کررہے ہیں۔ جواب دیا جائے کہ ایان علی کا آصف زرداری سے کیا تعلق ہے۔

اپوزیشن الزامات کے حوالے سے انھوں نےکہاکہ ہم ایک دوسرے کےخلاف منہ ماری نہ کریں اوربیٹھ کرمعاملات حل کریں۔وزیرداخلہ نےاپوزیشن کو پیشکش کی کہ ایک جیوری بنالیتے ہیں جو یہ فیصلہ کرے کہ کون صحیح ہےاور کون غلط۔معاملات کے حل کےلئے تین آپشنز ہیں۔ پہلا میڈیا، دوسرا جوڈیشل کمیشن اور تیسرا سپریم کورٹ کا فورم ہے۔ چوہدری نثار نے کہااپوزیشن کےرہنما آئیں، صحافیوں کی ایک جیوری بنالیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیوری میں حسن نثار،حامدمیر، طلعت حسین،کامران خان، مجیب الرحمٰن شامی سمیت مزیدصحافیوں کوشامل کیاجائےگا

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 63%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 10°C / 19°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 12°C / 20°C Sunny
Sunday 12°C / 18°C Sunny
Monday 11°C / 16°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ