ہیڈلائنز


افغان طالبان سے رہائی کے بعد پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کا عملہ اسلام آباد پہنچ گیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: افغانستان میں کریش لینڈنگ کرنے والے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے عملے کو افغان طالبان کی جانب سے رہا کیے جانے کے بعد پاکستان پہنچا دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں تصدیق کی گئی کہ پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر میں سوار عملے کے 6 ارکان بازیابی کے بعد بحفاظت اسلام آباد پہنچ گئے۔ بازیاب ہونے والے عملے میں کیپٹن صفدر حسین (چیف پائلٹ)، کیپٹن صفدر اشرف، کیپٹن محمد شفیق الرحمٰن (فرسٹ آفیسر)، ناصر محمود (فلائٹ انجینئر)، محمد کوثر (کریو چیف) اور روسی شہری سرگئی سیواتیانو (نیوی گیٹر) شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ طالبان نے عملے کے سات افراد کو یرغمال بنایا تاہم اب تصدیق کی گئی ہے کہ ہیلی کاپٹر میں ایک روسی شہری سمیت 5 پاکستانی سوار تھے۔ ترجمان کے مطابق عملے کو فاٹا میں پاک افغان سرحد کے قریب پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا، جنھیں بعد ازاں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد پہنچایا گیا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ بازیاب ہونے والا تمام عملہ بالکل محفوظ اور صحت یاب ہے۔

اس سے قبل ریڈیو فری یورپ کی ایک رپورٹ میں پاکستانی حکام کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ افغان طالبان نے ہیلی کاپٹر کے یرغمال بنائے گئے عملے کو رہا کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی انٹیلی جنس حکام نے ریڈیو فری یورپ کو بتایا تھا کہ عملے کے ارکان کو 12 اگست کی رات کرم ایجنسی میں ضلعی حکام کے حوالے کیا گیا۔ یاد رہے کہ رواں ماہ 4 اگست کو پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 مرمت کے لیے ازبکستان جا رہا تھا کہ تکنیکی خرابی کے باعث افغانستان کے صوبے لوگر میں اسے کریش لینڈنگ کرائی گئی جس کے بعد خیال ظاہر کیا جارہا تھا کہ افغان طالبان نے ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد کو یرغمال بنا لیا۔ بعد ازاں مختلف گروپوں کی جانب سے بھی ہیلی کاپٹر عملے کو یرغمال بنائے جانے کا دعویٰ کیا گیا۔ واقعے کے بعد وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان حکام سے رابطے کرکے یرغمالیوں کی محفوظ واپسی میں مدد کی درخواست کی تھی۔

Mostly clear

26°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 87%
Wind: ESE at 17.70 km/h
Sunday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 26°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 23°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 24°C / 30°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ