ہیڈلائنز


کومبنگ آپریشن کے تحت 2 اہم کمانڈروں سمیت 6 دہشتگرد گرفتار، آئی ایس پی آر

Written by | روزنامہ بشارت

گوجر خان: ترجمان پاک فوج کے مطابق قانون نافذ کرنے والےاداروں نے کلرسیداں اور گوجر خان میں مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 2 کمانڈروں سمیت 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کومبنگ آپریشن کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ آپریشن کے دوران پوٹھوہار کے علاقے گوجر خان اور کلر سیداں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 اہم کمانڈروں سمیت 6 دہشت گرد گرفتار کرلئے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے دیسی ساختہ بم اور دیگر اسلحے سمیت تیار آئی ڈیز بھی برآمد کی گئی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد  تخریب کاری کی  کسی بھی واردات کے لئے تیار تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے ختم کرنے کے لئے مشترکہ آپریشنز پورے ملک میں جاری ہیں اور اب خفیہ ٹھکانوں میں چھپے ہر دہشت گرد کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 45%
Wind: N at 11.27 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ