ہیڈلائنز


سانحہ کوئٹہ جیسے واقعات ہوتے رہتے ہیں، مشیر برائے امور خارجہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ جیسے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی دہشت گردوں کو ہمارے سسٹم میں گھسنے کا موقع مل جاتا ہے اور کوئٹہ جیسے واقعات ہوتے رہتے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر دینا کہ پاکستان الگ تھلک اور کٹا ہوا ہے ٹھیک نہیں ہے۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ ہمسایوں سے پرامن تعلقات برقرار رکھنا ترجیحات میں شامل ہے، بھارت ست مسئلہ کشمیر پر علیحدہ مذاکرات ہونے چاہیئے جب کہ اس حوالے سے سیکرٹری خارجہ بھارتی ہم منصب کو خط لکھیں گے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ سفیروں کی کانفرنس کی سفارشات وزیراعظم کو بھجوا دی ہیں اور وزیراعظم سے منظوری کے بعد 7 نکاتی خارجہ پالیسی ترتیب دیں گے تاہم یہ تاثر درست نہیں کہ پاکستان سفارتی طور پر تنہائی کا شکار ہے۔

Partly cloudy

25°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 80%
Wind: NE at 6.44 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ