ہیڈلائنز


امریکا کا پاکستان سے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ

Written by | روزنامہ بشارت

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان سے تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کا کہہ کر ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ کردیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ڈائریکٹر پریس ایلزیبتھ ٹراؤڈو کا صحافیوں کو ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان اور داعش کے گٹھ جوڑ سے آگاہ ہیں اور افغانستان میں عدم استحکام پاکستان کےمفادمیں نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں دیر پا امن کے لئے پاکستان اور پڑوسی ممالک کو بڑھتی ہوئی اسلحے کی دوڑ کو جامع طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لیکن پاکستان کو تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیئے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف بارہا کہہ چکے ہیں کہ خطرات سے جامع اندازمیں نمٹنا ہو گا۔

Clear

8°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 74%
Wind: E at 11.27 km/h
Wednesday 8°C / 14°C Sunny
Thursday 7°C / 14°C Sunny
Friday 9°C / 15°C Sunny
Saturday 10°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 17°C Sunny
Monday 11°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 9°C / 15°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ