ہیڈلائنز


عسکری قیادت کا اچکزئی کے بیان پر تحفظات کا اظہار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ہونیوالے اعلیٰ سطحی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام نے بھی شرکت کی ۔ 
سماءٹی وی کے مطابق عسکری قیادت نے قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کے ایجنسیوں کے خلاف بیان پر تحفظات کا اظہار کیا جبکہ آرمی چیف نے نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کرنے کے راستے میں حائل قانونی سقم دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔عسکری قیادت کی طرف سے تحفظات کا اظہار ہونے کے بعد وزیراعظم نے بھی عسکری حکام کے موقف سے اتفاق کیا اور بیان کو غیرذمہ دارانہ قراردیدیا۔
رپورٹ کے مطابق حکومت نے محمود خان اچکزئی کے متنازعہ بیان کا جواب دینے کی بھی یقین دہانی کرائی اور واضح کیاکہ منفی بیانات کا جواب بھی وفاقی حکومت خود دے گی ، مسلح افواج پرعوام کے اعتمادکو ٹھیس پہنچانے کی کسی صورت کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکے کے بعد کی صورتحال اور فوجی عدالتوں کوتوسیع دینے کے معاملے پر بھی تفصیلی غوروخوض کیاگیا۔

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 54%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Tuesday 7°C / 12°C Partly cloudy
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny
Saturday 8°C / 15°C Partly cloudy
Sunday 9°C / 13°C Mostly cloudy
Monday 7°C / 13°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ