ہیڈلائنز


آزادی ٹرین نے اپنے سفر کا آغاز کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

جشن یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی طور پر تیار کی گئی آزادی ٹرین نے مارگلہ اسٹیشن اسلام آباد سے سفر کا آغاز کردیا ہے۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اوروزیر اطلاعات پرویز رشید نے آ ج اسٹیشن پر ایک تقریب کے دوران ٹرین کو روانہ کیا۔ ٹرین پشاور کے لئے روانہ ہوئی ہے جہاںسے وہ پورے ملک کا سفر کرے گی۔ ٹرین اگلے ماہ کی پانچ تاریخ کو کراچی پہنچے گی اور تیرہ تاریخ کو وہ گولڑ ہ ریلوے اسٹیشن پر اپنا سفر ختم کرے گی۔

 

افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے اطلاعات و ریلوے کے وزراء نے آزادی ٹرین کو قومی اتحاد اور یکجہتی کی علامت قرار دیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تین سال کے دوران پاکستان ریلوے کے محاصل میں سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کرنے کے لئے مل کر کام کریں۔
وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ یہ ٹرین گزشتہ تین سال کے دوران زندگی کے مختلف شعبوں میں ملک کی کامیابیوں سے متعلق پیغام اجاگر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوئے ہماری مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرانقدر قربانیاں دیں۔ وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا کہ آزاد ی ٹرین قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی علامت ہے

Cloudy

13°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 68%
Wind: N at 17.70 km/h
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 18°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ