ہیڈلائنز


چوہدری نثار کے رویے پر میں آپ سے معذرت چاہتا ہوں

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ملک میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی کے واقعہ نے ملک کی سیاسی تاریخ بدل کر رکھ دی ہے۔ آج ہونے والےقومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے واک آؤٹ کر دیا جس پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف خود چل کر اپوزیشن رہنماؤں کے پاس گئے اور انہین منا کر اسمبلی اجلاس میں واپس لے آئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد اپوزیشن نے شید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسمبلی سے واک آؤٹ کر دیا۔ اپوزیشن جماعتوں کے واک آؤٹ کے بعد اس وقت ملکی سیاست میں نئی تاریخ رقم ہوگئی جب وزیراعظم نواز شریف خود اپوزیشن کو منانے کیلئے ان کے پاس گئے اور ان کو منا کر واپس لائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کوئٹہ دھماکے پر تقریر کرتے ہوئے جہاں اتحاد کی ضرورت پر زوردیا ، وہیں وہ جذبات میں آکر اپوزیشن پر شدید تنقید کرتے رہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی ، سابق صدر آصف زرداری اورپی ٹی آئی پر تنقید کی ۔ ان کی تقریر کے بعد اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے اپنی تقریر میں ان کے رویے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے واک آوٹ کا اعلان کر دیا جس کے بعد پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ارکان ایوان سےواک آوٹ کر گئے۔اس کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے خود جا کر اپوزیشن کو منایا ۔ وزیراعظم کی جانب سے معذرت پر اپوزیشن ارکان واپس آگئے۔ وزیراعظم نے اپوزیشن سے درخواست کی کہ ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔خورشید شاہ نے وزیراعظم سے گلہ کیا کہ کسی کو آپ کیخلاف مکرانے کی ضرورت نہیں آپکے اپنے ہی کافی ہیں

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 84%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ