ہیڈلائنز


(ن) لیگ کے یہ اہم ترین رہنماء مستقبل کے بھٹو بن جائیں گے‘ سینئر تجزیہ نگار نے بڑا دعویٰ کر دیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جب چوہدری نثار کی تقریر ختم ہوئی تو خورشید شاہ اٹھے اور انہوں نے کہا کہ ہم نے تو اپنی تقریر میں آپ پر کوئی تنقید نہیں کی اور آپ ہم پر کئے جا رہے ہیں۔ سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ جب اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کیا تو سپیکر نے مختلف لوگوں کو کہا کہ آپ جائیں اور انہیں منا لائیں۔

تجزیہ نگار نصرت جاوید نے کہا کہ میں انتہائی ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں کہ پاکستان کے بہادر شاہد ظفر عرف AKA نے تین مرتبہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کو کہا کہ آپ بھی چلے جائیں اور انہیں منا لیں۔ تو بہادر شاہ ظفر نے اپنے حکیم احسن اللہ خان کو کہا کہ چلے جائیں اور منا لائیں ۔ سینئر تجزیہ نگار نصرت جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینئر وزیر تو پیال کے راجپوت ہیں اور راجپوت کی اپنی شان، آن اور بان ہوتی ہے اسلئے انہوں نے کہا کہ "No, my foot, you can go to Hell" نصرت جاوید نے کہا کہ پھر وزیر اعظم نواز شریف اٹھے اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار یہ واقعہ بھی ہوا کہ وہ خود اپوزیشن کو منانے گئے۔ جب وزیر اعظم لابی میں پہنچے تو انہیں پتہ چلا کہ خورشید شاہ تو اپنے چیمبر میں چلے گئے ہیں تو نواز شریف چیمبر میں گئے اور خورشید شاہ کو منا کر لائے۔ نصرت جاوید نے کہا کہ چوہدری نثار آج تاشقند کے معاہدے کے بعد کے ذوالفقار علی بھٹو ہیں۔ نصرت جاوید نے کہا کہ آج کی تاریخ لکھ لیں کہ چوہدری نثار کا آج سے ذوالفقار علی بھٹو بننے کا آغاز ہو گیا ہے اور اگر ایک مقبول لیڈر ہمیں مل گیا تو اللہ کرے ہم اس کی قیادت میں ترقی کریں۔چوہدری نثار نواز شریف کو پیچھے چھوڑ کر مستقبل کے ذوالفقار علی بھٹو جیسے مقبول لیڈر بن جائیں گے۔

Sunny

13°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 46%
Wind: NW at 11.27 km/h
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Sunny
Saturday 13°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 13°C / 18°C Sunny
Tuesday 10°C / 17°C Sunny
Wednesday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ