ہیڈلائنز


دہشت گردوں اورانکے نظریئے کو ہر صورت شکست دیںگے،وزیراعظم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ کوئٹہ دھماکے کے بعد پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور دہشت گردوں اور انکے نظریئے کو ہر صورت شکست دیں گے۔ 

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا  کہ کوئٹہ دھماکے نے پوری قوم کو سوگوار کردیا، ہمیں اپنے پیاروں کی شہادت کا دکھ ہے، یہ وہی نظریہ ہے جو ہمارے طرز زندگی اور عوام کا دشمن ہے،ہمیں ہر صورت اس نظریئے کو شکست دینا ہے۔ ہم پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور دہشت گردی کا قلع قمع کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا واقعہ منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا، یہ وہی ذہن ہے جو پاکستان میں امن وامان بہتر ہوتا نہیں دیکھ سکتا، ہمارا اتحاد شیطانی قوتوں کو منہ توڑ جواب دے سکتا ہے، پاکستان کو محفوظ سرزمین بنانا ہمارا ہی نہیں قوم کا مشن ہے، دشمنوں کے مضبوط عزائم کو خاک میں ملا کر رہیں گے، ان حالات میں ہم خاموش نہیں رہ سکتے ہیں اور دہشت گردی کامقابلہ کرنے کے لیے ہمارا متحد ہونا ضروری ہے۔

وزیراعظم  نوازشریف کا کہنا تھا کہ گمراہ عناصر منفی سوچ کے ساتھ ہمارے دشمن ہوگئے ہیں اور ان کے نظریئے نے بے نظیر بھٹو کو شہید کیا جب کہ یہ وہی نظریہ ہے جس نے آرمی پبلک اسکول کو نشانہ بنایا، جس نے صفورا گوٹھ میں اسماعیلی  اور کوئٹہ میں ہزارہ برادری کو نشانہ بنایا۔

Cloudy

15°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 62%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ