ہیڈلائنز


افغان عوام کو پاکستان سے دور کرنے کیلئے نئی بھارتی پالیسی تیار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی واپسی اور مستقبل میں افغانیوں پر پاکستان کے دروازے ممکنہ طور پر ہونے کے بعد بھارت نے افغان عوام کی ہمدردیاں بٹورنے اور پاکستانیوں اور افغانیوں میں دوریاں مزید بڑھانے کے لئے خصوصی پالیسی تیار کرلی ہے۔ جس کے تحت افغان عوام کو متعدد مراعات کی پیشکش کی جارہی ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق بھارت نےا فغان عوام کیلئے خصوصی ریلیف پالیسی مرتب کرلی ہے، جس کے تحت کوئی بھی افغان شہری علاج معالجے کے لئے بغیر پاسپورٹ بھارت کا سفر کرسکتا ہے۔ جہاز ٹکٹ میں بھی خصوصی رعایت دی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان سے مہاجرین کی واپسی شروع ہوجانے اور پھر وہاں سے افغان باشندوں کو پاسپورٹ پر بھی پاکستان داخلے میں دشواریوں کا سامنا کرنے کے بعد بھارت نے افغانیوں پر خصوصی مہربانیاں شروع کردی ہیں، جس کے تحت ایمرجنسی میں کوئی بھی افغان شہری افغان شناختی کارڈ پر بغیر پاسپورٹ کے انڈیا کا سفر کرسکتا ہے اور سفر کے ان سہولیات میں افغانیوں کیلئے ہوائی جہاز کے ٹکٹ میں بھی 50 فیصد کمی کردی گئی ہے، جبکہ افغانستان سے بائی روڈ مریضوں کو لے جانے کیلئے بھی خصوصی ایمبولینس ٹرانسپورٹ کا انتظام کرلیا گیا ہے، پاکستان میں افغان مہاجرین کے ساتھ حکام کی جانب سے امتیازی سلوک کے شروع ہوجانے کے بعد بھارت کی جانب سے وقتاً فوقتاً افغانیوں کیلئے پالیسی پر نظر ثانی کی جارہی ہے۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 61%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 10°C / 20°C Mostly sunny
Saturday 12°C / 21°C Sunny
Sunday 14°C / 21°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ