ہیڈلائنز


ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ حمید ، اجلاس میں تاخیر سے پہنچیں

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد :  قومی اسمبلی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ ارکان اسمبلی چوہوں کے باعث اجلاس میں تاخیر سے شرکت کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سپیکر نے ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ حمید سے پوچھا کہ وہ اجلاس میں تاخیر سے کیوں آئی ہیں جس پر خاتون رکن نے کہا کہ وہ چوہوں کی وجہ سے لیٹ ہوئی ہیں۔ سپیکر نے استفسار کیا کہ کیا چوہوں نے آپ کا راستہ روک لیا تھا جس پر ڈاکٹر فوزیہ حمید کا کہنا تھا کہ میرے لاجز میں چوہے گھس آئے تھے اور انہوں نے ہر چیز خراب کردی ، صبح اٹھ کر چیزیں سمیٹنے میں وقت لگتا ہے جس کی وجہ سے اسمبلی اجلاس میں تاخیر سے شریک ہوئی ہوں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے چوہوں کا معاملہ ڈپٹی سپیکر کے علم میں لانے کی ہدایت کردی ہے 

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 68%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 22°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 22°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 24°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ