ہیڈلائنز


دہشتگردی کیخلاف ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان ہر صورت جاری رہیگا، وزیراعظم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان ہرصورت جاری رہے گا۔ وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں قومی اہمیت کے امور اور سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ریاست اور معاشرے پر اپنے بھٹکے ہوئے نظریات مسلط کرنا چاہتے ہیں اور جمہوریت کے ستونوں پرحملہ کررہے ہیں  کوئٹہ حملہ دہشت گردوں کی  اداروں کے خلاف نفرت کا اظہارہے ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان مضبوط ، متحرک معیشت اور ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے، دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم غیرمتزلزل ہے پوری قوم دہشت گردی کے  خلاف متحد ہے  ان کے خلاف آپریشن  ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری رہے گا۔

Mostly cloudy

12°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 50%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 12°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 20°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 11°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ