ہیڈلائنز


سانحہ کوئٹہ،پاکستان بار کونسل کا وہ اعلان جو ملکی تاریخ میں آج تک نہیں کیا گیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  کوئٹہ میں کل پیش آنیوالے ملکی تاریخ کے ایک بہت بڑے سانحہ کے بعد پاکستان بار کونسل نے تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی اس سانحہ کے سوگ میں تین دن عدالت نہ لگائیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحہ کوئٹہ پر سپریم کورٹ بار اور خیبر پی کے بار ایسوسی ایشنز نے سات روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران پاکستان بھر میں کوئی وکیل عداتوں میں پیش نہیں ہوگا۔سپریم کورٹ بار نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تین روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے اس سے پہلے بار ہڑتال کرتی رہی ہے لیکن یہ ایک دن کی ہوتی تھی۔ واضح رہے کہ بزدل دہشتگردوں نے کوئٹہ کو ایک بار پھر اپنی مذموم کارروائی کا نشانہ بنایا ہے جس میں کئی معصوم شہید ہوگئے ہیں۔ ان میں اکثریت وکلا کی ہے

Partly cloudy

25°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 80%
Wind: NE at 6.44 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ