ہیڈلائنز


پاکستان نے مخصوص دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کے امریکی بیان کو مسترد کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان نے مخصوص دہشت گردوں کو ہدف بنانے سے متعلق امریکی بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد نے انسداد دہشت گردی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے اور ہماری جنگ قومی سلامتی کے تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی نائب ترجمان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی حکام کے ریمارکس کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے، امریکا کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ امریکی سینیٹر جان مکین اور دیگر سینیٹرز و اراکین کانگریس نے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور کامیابیوں کو تسلیم کیا جب کہ سینیٹر جان مکین نے واپسی پر اپنے دورہ سے متعلق ایک مضمون بھی لکھا تھا۔ دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پڑوسی ملک کے گرفتارجاسوس کلبھوشن یادو نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کا اعتراف کیا لیکن اس کے باوجود بھارتی جاسوس کی گرفتاری پر امریکی خاموشی حیران کن ہے۔

Thunderstorms

28°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 73%
Wind: SE at 11.27 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ