ہیڈلائنز


عمران خان کی حکومت کےخلاف “تحریک احتساب ” کامیاب ہوگی یانہیں؟ ریحام خان کااہم بیان سامنے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’’نیا پاکستان ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ عمران خان کو احتساب کی تحریک پہلے اپنے حکومتی صوبے خیبر پختونخواہ سے شروع کرنی چاہیے تھی۔عمران خان کے دائیں بائیں سیاست دان نہیں بلکہ سرمایہ کار ہیں۔ عمران خان کے ذہن میں کوئی منصوبہ بندی نہیں۔
ریحام خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے 2014ء کے دھرنے میں بہت ساری غلطیاں کیں جنہیں وہ پھرسے دہرا رہی ہے۔ ریخام خان نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ غیر مناسب وقت میں احتجاج کیا اور یہی اسکی ناکامی کا سبب بھی ہے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سابق رہنما اکبرایس بابر نے کہا کہ ہم نے عمران خان کی منفی سیاست کو شروع سے ہی ترک کیا اور انہیں کہا کہ اگر آپ نے یہی سیاست کرنی ہے تو پھر میں آپ کے ساتھ نہیں چل سکتا ہاں اگر آپ عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود کی سیاست کریں گے تو میں آپ کے ساتھ ہوں جس پر عمران خان نے میرے ساتھ عوامی خدمت کی سیاست کا وعدہ کیا جو انہوں نے پورا نہیں کیا،ہم نے عمران خان کو کے پی کے میں بہتری لانے کا مشورہ دیا تاکہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا جا سکے لیکن انہوں نے احتجاجی سیاست کو ترجیح دی اور عوامی فلاح و بہبود کو پس پشت ڈال دیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دائیں بائیں سیاست دان نہیں بلکہ سرمایہ کار ہیں جس کی وجہ سے انکی جماعت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

Mostly cloudy

12°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 50%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 12°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 20°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 11°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ