ہیڈلائنز


فوج کے حق میں بینرزلگانےکے جرم میں گرفتار ملزمان کیساتھ کیا ہورہا ہے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : پاکستان میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حق میں وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں بینرز لگانے کے مقدمے میں گرفتار غیر معروف جماعت ’موو ان پاکستان‘ کے سربراہ محمد کامران اور دیگر دو ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کر کے تین روز ہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیاگیاہے۔
دوسرے دو افراد علی رضا اور محمد عاطف بھی اسی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں ۔ علی رضا اور محمد عاطف کو اسلام آباد کی پولیس نے ایف 6 کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپے میں گرفتار کیا تھا ۔ اسلام آباد پولیس کے ایک اعلیٰ اہلکار کے مطابق ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور اب اُنھیں دوبارہ آٹھ اگست کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ان مقدمات میں ملزمان پر لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسانے کی دفعات لگائی گئی ہیں اور جرم ثابت ہونے پر اس کی سزا عمر قید ہے

Partly cloudy

25°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 80%
Wind: NE at 6.44 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ